کینبیرا ۔ 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کا ایک برف توڑنے والا بحری جہاز جس میں 52 افراد سوار تھے، برف میں پھنسے ہوئے جہاز کو بچانے کیلئے بحرمنجمد جنوبی پہنچا تھا۔ چینی بحری جہاز نے جو بچاؤ کارروائی میں شامل تھا، اس کے بارے میں اندیشے ظاہر کئے کہ یہ بحری جہاز بھی سمندر کی بھاری فرق میں پھنس جائے گا۔ آسٹریلیا کا یہ بحری جہاز سست رفتار سے دبیز برق کاٹ رہا تھا اور چینی ہیلی کاپٹر نے اس کے مسافروں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔ روسی تحقیقی جہاز ارورہ کئی دن سے بحرمنجمد جنوبی کی برف میں پھنسا ہوا ہے۔
اسرائیل کے میزائیل دفاعی نظام کا کامیاب تجربہ
یروشلم ۔ 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل نے کہا کہ اس نے ایک اور ترقی یافتہ میزائیل دفاعی نظام کا تجربہ کیا ہے، جس کا مقصد طویل فاصلاتی میزائیلس کا راستہ روکنا ہے۔ وزارت دفاع کے ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ تجربہ ایک بڑا سنگ میل ہے۔ وزارت کے عہدیدار نے کہا کہ یہ نظام پوری طرح جانچ لیا گیا ہے لیکن اس نے اپنے بیان کی وضاحت نہیں کی۔ اس نے صرف اتنا کہا کہ یہ میزائیل وزارت ماورا اہذاف پر نشانہ لگانے کیلئے تیار کیا گیا ہے اور میزائیلس کا راستہ ان کے پرواز کرنے کے مقام کے قریب ہی روک سکتا ہے۔ یہ کئی مرحلوں پر مشتمل نظام ہے جو اسرائیل میزائیل کے خطروں سے خود کو بچانے کیلئے تیار کررہا ہے۔