برطرف شدہ تھائی وزیراعظم کو مواخذہ کا سامنا

بنکاک۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) برطرف شدہ تھائی وزیراعظم ینگ لک شیناوترا جسے عدالت نے کل ہی ان کے عہدہ سے برطرف کردیا تھا، آج انہیں دہری مصیبت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی کمیشن برائے انسداد رشوت نے ان پر رعایتی شرحوں پر چاول کی فراہمی کی تباہ کن اسکیم کا الزام عائد کیا ہے جس کی وجہ سے انہیں مواخذہ کا سامنا کرنا پڑے گا جس کے نتیجہ میں ممکن ہیکہ انہیں سیاسی طور پر 5 سال تک ممنوع قرار دے دیا جائے۔ قومی کمیشن برائے انسداد رشوت نے اتفاق آراء کے ساتھ 46 سالہ شیناوترا پر متنازعہ رائس سبسیڈی پروگرام کو جاری رکھنے اور اپنے عہدہ کا غلط استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔