لندن ۔30جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان برطانیہ کی پُرتعیش کاروں کیلئے ایک وسیع منڈی ثابت ہورہا ہے ۔ حال ہی میں برطانیہ کی پُرتعیش کاروں کی برآمد کے اعداد و شمار برطانوی صنعتیں آٹوموٹیوز نے جاری کئے ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ برطانیہ سے ہندوستان کو پُرتعیش کاروں کی برآمد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ ہندوستان اب برطانیہ کیلئے ساتویں سب سے بڑی ایشیائی منڈی ہے ۔ کاروں کے ماہرین کے تازہ ترین اعداد و شمار کے بموجب برطانیہ کی پریمیم کارس کے ہندوستانی مطالبہ میں 8.3فیصد سے جو 2017ء کے نصف آخر میں تھا اضافہ ہوکر 48.6 فیصد ہوچکا ہے ۔ برطانیہ سے اسی مدت میں ہندوستان کو 21135کاریں برآمد کی جاچکی ہیں ۔ ہندوستان میں پریمیم کاروںکے شعبہ میں مزید اضافہ کا رجحان پایا جاتا ہے ۔ تازہ ترین اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ برطانیہ کی پُرتعیش کاریں ہندوستان میں بہت مقبول ہورہی ہیں ۔ مائیک ہاس چیف ایگزیکٹیو برطانیہ کی سوسائٹی برائے موٹر تیار کنندگان اور تاجر برادری کے بموجب برطانیہ اور ہندوستان کی کاروں کی پیداوار کی صنعتیں اپنے تجارتی ورثے ‘ سرمایہ کاری اور باہمی مفاد پر مبنی تجارتی سودوں میں اضافہ کرتی جارہی ہیں ۔ آئندہ بھی اس شعبہ کو اہمیت دیئے جانے کا اندازہ ہے ۔