لندن۔ 2 اگست (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے 96 سالہ پرنس فلپ اب ریٹائرمنٹ کی زندگی گزارنے پر زائد توجہ دے رہے ہیں اور عوامی سطح پر وہ مزید کچھ فرائض نبھاتے ہوئے اپنی شاہی خدمات سے سبکدوش ہوجائیں گے۔ یاد رہے کہ ڈیوک آف اڈنبرا برطانوی شاہی خاندان میں سب سے طویل خدمات انجام دینے والے شاہی شخصیت بن گئے ہیں جنہوں نے 65 سال تک یہ سلسلہ جاری رکھا اور بے شمار عوامی جلسوں اور خدمات کیلئے اپنی اہلیہ ملکہ وکٹوریہ دوم کیساتھ بہ نفس نفیس موجود رہے۔ آج انہوں نے ایک فنڈ ریزنگ پروگرام میں حصہ لیا جو ان کی آخری شرکت تصور کی جارہی ہے اور اس طرح 1952ء سے اب تک انہوں نے 22,220 ایونٹس میں شرکت کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔