برطانیہ کے وزراء کی تنخواہ 2020تک منجمد

لندن۔24مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم برطانیہ ڈیوڈ کیمرون نے منصوبہ بنایا ہے کہ ان کے وزراء کے تنخواہیں 2020ء تک منجمد کردی جائیں گی تاکہ نئی نسل پر یہ ظاہر کیا جاسکے کہ وزراء بھی کفایت شعاری کی مہم میں مصروف ہیں ۔ روزنامہ سنڈے ٹائمز میں وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے اپنے ایک مضمون میں کہا کہ ملیکہ کی تقریر حکومت کے کاروباری اداروں پر تحدیدات عائد کرتی ہے ۔ چنانچہ انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کے وزراء کی تنخواہیں موجودہ سطح پر عمر بھر کیلئے برقرار رکھی جائیں ۔ ان کے اس عہد سے سالانہ 8لاکھ پاؤنڈس کی بچت ہوگی اور 2020ء تک چالیس لاکھ پاؤنڈ بچائے جاسکتے ہیں ۔ اس سے پہلے مکمل قدامت پسند پارٹی کے بجٹ سے حاصل ہونے والے فوائد بھی اٹھارہ سال تک متاثر ہوں گے ۔ برطانیہ کا بجٹ 8جولائی کو پیش کیا جائے گا ۔