برطانیہ کی ڈبل بس سوپر مارکٹ میں گھس گئی، دو افراد ہلاک

لندن ۔ /4 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) دو افراد بشمول ایک 8 سالہ لڑکا ہلاک ہوگئے ۔ جبکہ ایک ڈبل بس انگلستان کے شہر کاونٹری کی سوپر مارکٹ میں گھس گئی ۔ یہ لڑکا بس کی اوپر کی منزل کا مسافر تھا اور خاتون نے جس کی عمر 70 سال سے زیادہ ہے راہ گیر تھی ۔ دونوں برسرموقع ہلاک ہوگئے ۔ ویسٹ مڈلینڈس پولیس کے بموجب ایک 9 سالہ لڑکی شدید زخمی ہوگئی اور دواخانہ میں زیرعلاج ہے ۔ دیگر 6 افراد بشمول بس ڈرائیور بھی زخمی ہیں ۔ سینس بیری اسٹور میں گھس جانے سے پہلے بس کا تصادم کھڑی ہوئی کاروں سے ہوا ۔ یہ ایک مصروف علاقہ ہے اور امید ہے کہ خلل اندازی کم از کم ہوگی جبکہ حادثہ کی تحقیقات جاری ہیں ۔ فی الحال کسی کی بھی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ پال کی سی نے کہا کہ تیز رفتار تحقیقات متوقع ہیں ۔وہ عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو پہلے ہی حادثہ کی گواہی دینے کیلئے آگے آچکے ہیں ۔