برطانیہ کو کلورین حملے کا اندیشہ

لندن۔ 25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کی انسداد دہشت گردی پولیس نے کیمیائی حملے کے اندیشے پر اپنی توجہ مرکوز کردی ہے ۔ برطانوی دہشت گرد جو شام اور عراق سے واپس آئے ہیں اور جن کا تعلق دولت اسلامیہ سے ہے ، مبینہ طور پر حملے کی سازش کررہے ہیں۔