برطانیہ نے ہیتھرو ہوائی اڈے پر لی ایروفلاٹ طیارہ کی تلاشی:روس

لندن ۔ 31 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ میں واقع روسی سفارت خانہ نے کہا کہ برطانوی حکام نے جمعہ کو لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے پر ایک ایرو فلاٹ طیارہ کی تلاشی لی۔روسی سفارت خانے نے انٹرنیٹ پر جاری بیان میں کہاکہ بارڈر فورس اور ایکسائز کے حکام نے ایروفلاٹ ماسکو ۔ لندن۔ ماسکو ہوائی جہاز کی تلاشی لی ۔ یہ واقعہ غیر معمولی ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکام نے تلاشی کی وجوہات بتانے سے انکار کر دیا۔ روسی سفارت خانے نے کہا کہ سفارت خانہ نے ایک سفارتی نوٹ بھیجا ہے جس میں اس واقعہ کے بارے میں برطانیہ سے وضاحت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔روس نے برطانیہ کے اس اقدام کو اشتعال انگیز قرار دیا ہے ۔