برطانیہ میں 9 مشتبہ دہشت گرد گرفتار

لندن 25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسکاٹ لینڈ یارڈ نے آج 9 مشتبہ دہشت گردوں کو پورے لندن سے گرفتار کرلیا۔ اُن پر شبہ ہیکہ وہ ممنوعہ تنظیم کے ارکان ہیں اور دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔ علاقہ ویسٹ مڈ لینڈس میں سرکاری عہدیداروں نے انسداد دہشت گردی کمانڈ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے شہر کے کئی مکانوں کی تلاشی لی اور اِن دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔ محکمہ سراغ رسانی کے بموجب یہ کارروائی اسلام پسند دہشت گردوں کیخلاف تحقیقات کا حصہ تھی۔