لندن ۔ 28مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) تقریباً 23ہزار مشتبہ دہشت گرد پورے برطانیہ میں فرار ہوگئے ہیں ۔ یہ ملک سراغ رساں برادری کا ہے ۔ سراغ رسانوں نے کہا کہ مانچسٹر کا مہلک حملہ ایک لیبیائی نژاد شخص نے کیا تھا جس کو برطانیہ کی سراغ رساں ایجنسیاں تلاش کررہی ہیں ‘ جس کے دوران پتہ چلا کہ تقریباً 3000 افراد جو دہشت گرد گروپ سے متعلق سمجھے جاتے تھے اور برطانیہ کیلئے خطرہ پیدا کررہے تھے لاپتہ ہوچکے ہیں ۔ دیگر 20,000افراد سابق تححقیقات کے دوران ’’ خطرناک ‘‘ افراد کے زمرہ میں رکھے گئے تھے اور اب وہ بھی لاپتہ ہوچکے ہیں ۔ اس سلسلہ میں 14مقامات کی تلاشی لی جاچکی ہے ۔ مانچسٹر پولیس کے بموجب انہوں نے اپنی تیز رفتار لیکن پیچیدہ تحقیقات میں نمایاں پیشرفت کی ہے ۔ مقامی پولیس قومی انسداد دہشت گردی پولیس اور محکمہ سراغ رسانی کے اشتراک سے کام کررہی ہے تاحال 11افراد کو حراست میں لیا جاچکاہے ۔
بن غازی کے خاندانوں کا ہلاری کلنٹن کے خلاف مقدمہ خارج
واشنگٹن ۔ 28مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک وفاقی جج نے ہلاری کلنٹن کے خلاف دو بن غازی کے خاندانوں کا مقدمہ خارج کردیا ۔ امریکی سفارت خانہ بن غازی ( لیبیاء) پر حملہ کے دوران دو افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ ہلاری کلنٹن سابق وزیر خارجہ امریکہ ہیں ۔ انہوں نے اس الزام کی تردید کی تھی جسے بن غازی کے خاندانوں نے بے بنیاد قراردیتے ہوئے الزام عائدک یا تھا کہ ڈیموکریٹک پارٹی کے سابق صدارتی امیدوار نے اپنے ایک خانگی ای میل سرور کو استعمال کیا تھا ۔ اس سے دہشت گردوں کے خلاف حساس معلومات کا انکشاف ہوا تھا ۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاری کلنٹن نے مبینہ طور پر ان سے دروغ بیانی کی تھی ‘ جب کہ یوٹیوب پر ایک ویڈیو شائع کیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں امریکی سفارت خانہ واقع لیبا پر حملہ ہوا تھا ۔