لندن ، 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ میں شدید دھند کے باعث ایک ہیلی کاپٹر کو پیش حادثے کے نتیجے میں جمعرات کی رات چار افراد ہلاک ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ مشرقی انگلینڈ میں نارفوک کاؤنٹی میں مقامی وقت رات 7:30 بجے پیش آیا۔ مقامی پولیس نے بتایا کہ بہت گہری دھند کے باعث یہ ہیلی کاپٹر قصبہ بَیکلز کے نواح میں حادثہ کا شکار ہوا۔ نارفوک کانسٹیبلری کے اعلیٰ حکام کے بقول یہ ایک سویلین ہیلی کاپٹر تھا، جس میں سوار افراد شمالی آئرلینڈ جارہے تھے۔ چاروں افراد ہیلی کاپٹر میں سوار تھے، جو برسرموقع ہلاک ہو گئے۔
مودی کو ویزا مسئلے پر کیری کا تبصرہ سے گریز
واشنگٹن ، 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بی جے پی وزارت عظمیٰ امیدوار نریندر مودی کو ویزا عطا کرنے کے مسئلے پر تبصرہ سے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا کہ اُن کے ریمارکس ہندوستان میں آنے والے عام انتخابات پر ’’اثر‘‘ ڈال سکتے ہیں۔ ویزا مسئلے پر رکن کانگریس جارج ہولڈنگ کے سوال پر کیری نے کہا: ’’میں اس بارے میں تبصرہ نہیں کروں گا، آپ کوئی خیال نہ کریں، محض اس لئے کہ یہ الیکشن سے قبل کا وقت ہے اور میں نہیں چاہتا کہ میں یہاں کچھ بھی کہوں اور الیکشن پر کسی بھی کوئی اثر پڑے، ایسا نہیں ہونا چاہئے‘‘۔