برطانیہ میں کار جشن عید تقریب میں گھس جانے سے 6افراد زخمی

لندن ۔ 25جون ( سیاست ڈاٹ کام ) 6 افراد بشمول 3بچے زخمی ہوگئے جب کہ ایک کار نے باڑ توڑ کر جشن عید کی ایک تقریب میں داخل ہوکر جشن منانے والوںکو ٹکر دے دی ۔ پولیس کے بموجب یہ افراد عیدالفطر کا جشن منانے کیلئے اس جگہ جمع ہوئے تھے ۔ ایک بچے نے کہا کہ سینکڑوں افراد کی حالت نازک ہے اس لئے ہلاکتوں کا اندیشہ ہے ۔ہنگامی خدمات بشمول دو ایمبولنس گاڑیاں نیم طبی عملہ کے ارکان مقام واردات پر متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کیلئے موجود ہیں ۔ بچوں کے والدین بھی مقام وارد پر موجود ہیں ۔

برطانیہ میں ملک گیر سطح پر 34 آتشزدگی کی مخدوش عمارتوں کا انہدام
لندن ۔ 25جون( سیاست ڈاٹ کام) تمام فلک بوس عمارتیں جو برطانیہ میں آتشزدگی کے اعتبار سے مخدوش حالت میں ہیں گرا دی جائیں گی ۔ گذشتہ ہفتہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ آتشزدگی کی صورت میں بچاؤ کارروائیوں کیلئے کئے ہوئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے ۔ تاحال برطانیہ میں آتشزدگی سے 79 اموات واقع ہوچکی ہیں ۔ اب تک جتنی عمارتوں کی آتشزدگی کی اعتبار سے مخدوش ہونے کی حیثیت سے نشاندہی کی جاچکی ہے ان کی تعدادملک گیر سطح پر 34 ہوچکی ہیں۔