لندن 22 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک فوجی طیارہ جو برٹش ائر شو میں حصہ لے رہا تھا آج ایک مصروف سڑک پر گرپڑا جس کے نتیجہ میں سات افراد ہلاک ہوگئے اور ایک درجن سے زیادہ زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ ہاکر ہنٹر فائٹر جیٹ شورہم ائر شو میں حصہ لے رہا تھا جو سڑک پر گر پڑا جس کی وجہ سے کئی گاڑیوں کو نقصان پہونچا ۔ یہ حادثہ آج دو پہر پیش آیا ۔