لندن،یکم اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی حکومت نے غیرملکیوں پر برطانیہ میں جائیداد کی خریداری پر عائد ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے ۔برطانوی وزیراعظم تھریسا مئے کہتی ہیں کہ اضافی ٹیکس سے حاصل رقم بے گھر افراد کی فلاح و بہبود پر خرچ کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکیوں کو برطانیہ میں مکان کی خریداری کرنے پر اسٹامپ ڈیوٹی کے علاوہ مزید ایک سے 3 فیصد تک ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔برطانوی وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ ٹیکس ادا نہ کرنے والے غیر ملکیوں کی جانب سے خریداری سے جائیداد کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔