لندن۔12 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے ملک میں سیلاب کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر مشرق وسطی کا پہلا دورہ ملتوی کر دیا ہے اور ملک میں سیلاب سے نمٹنے کو اہم ترین فریضہ قرار دیتے ہوئے بچاؤ کاموںکیلئے فوج کی خدمات لینے کا اشارہ دیا ہے۔ سات ہفتے قبل جنوب مشرقی انگلینڈ کو متاثر کرنے والا سیلاب اب لندن کی طرف بڑھ رہا ہے۔ برطانوی حکام کے مطابق 1776ء کے بعد اس موسم سرما میں شدید بارشوں کا سامنا ہے۔ اب تک سیلاب کے خطرے کے حوالے سے 16 وارننگز جاری ہو چکی ہیں، جو زندگیوں کیلئے سخت خطرے کا انتباہ ہے۔ کیمرون نے ریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ وہ ملک میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر اگلے ہفتے سے شروع ہونے والا مشرق وسطی کا دورہ منسوخ کر رہا ہوں۔