برطانیہ میں تھریسامے کے قتل کی سازش میں نوجوان مجرم قرار

لندن، 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ میں ایک عدالت 20 سالہ نوجوان کو وزیر اعظم ٹریسا مئے کو قتل کی سازش کا مجرم قرار دیا ہے ۔شمالی لندن کی اولڈ بیلی عدالت نے چہارشنبہ کو نعیم الرحمن نامی اس نوجوان کو دہشت گردانہ سرگرمیوں کو انجام دینے کا مجرم قرار دیا۔پولیس کے مطابق نعیم الرحمن نے لندن میں وزیر اعظم تھریسامے کی سرکاری رہائش 10، ڈؤننگ اسٹریٹ کے باب الداخلہ کو آئی ای ڈی بم سے اڑانے کا منصوبہ بنایا تھا۔ نعیم الرحمن کا منصوبہ باب الداخلہ کو بم سے اڑانے کے بعد اندر داخل ہوکر چاقو یا بندوق سے وزیر اعظم پر حملہ کرنے کا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ 10 ڈؤننگ نگ اسٹریٹ برطانوی وزیر اعظم کی سرکاری رہائش اور دفتر ہے . یہاں سیکورٹی کے سخت انتظامات ہیں اور اس سڑک کے آخر میں ایک باب الداخلہ ہے جہاں عام لوگ اور سیاح وزیراعظم کی رہائش گاہ کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے جمع ہوتے ہیں۔