برطانیہ مسلح فورس کا تین گھنٹے طویل آپریشن، گائے ہلاک

لندن ۔ 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ میں پولیس نے بڑے پیمانہ پر کارروائی کرتے ہوئے جس میں مسلح آفیسرس اور ہیلی کاپٹرس کے علاوہ 20 کاروں سے استفادہ کیا گیا۔ 3 گھنٹے کی مہم جوئی کے بعد بالآخر ایک ’گائے‘ کو گولی مار دی۔ میڈیا رپور ٹ کے مطابق وال سینڈکے ایک فارم سے تین گائے سڑک پر نکل آئیں۔ ان میں دو کو پکڑ لیا گیا لیکن تیسری گائے کیلئے بڑے پیمانہ پر مہم چلانی پڑی۔