لندن ۔22جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانیہ یوروپی یونین کے قانون کے مطابق اس بات کو یقینی بنائے گا کہ تجارتی سودے کے بغیر برطانیہ میں بریگزٹ مسودہ قانون منظور نہیں کیا جائے گا ۔ نئے وزیر بریگزٹ نے انتباہ دیا کہ تجارتی سودے سے بریگزٹ مسودہ قانون مربوط ہے ۔ قبل ازیں ڈیوڈ ڈیوس بریگزٹ کے بارے میں اختلافات کی وجہ سے کابینہ سے مستعفی ہوچکے ہیں ۔ وزیراعظم تھریسامے چاہتی ہیں کہ 10سالہ تجارتی معاہدہ یوروپی یونین ممالک اور برطانیہ کے درمیان طئے ہوجائے اور اس کے بعد بھی برطانیہ بریگزٹ میں شرکت پر غور کرسکتا ہے ۔
نیویارک: اسکولس میں سکھ مت کی تعلیم
نیویارک ۔ 22جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی ریاست نیویارک کے اسباق میں اقلیتی طبقہ سکھوں کے مذہب کی تعلیم کو شامل کیا گیا ہے تاکہ امریکی طلبہ کو سکھ مت اور اس کی روایات سے واقف کروایا جاسکے ۔ ایک غیر منافع خور سکھ تنظیم متحدہ سکھوں کے تعاون سے نیویارک کے محکمہ تعلیمات نے یہ اقدام کیا ہے ۔ جمائیکا اور جنیوا میں سکھ دھرم کی تعلیمات کو پانچویں اور چھٹویں جماعت کے نصاب تعلیم میں پہلے ہی شامل کیا گیا ہے ۔ سینئر پالیسی مشیر متحدہ سکھ تنظیم پریتی پال سنگھ نے انکشاف کیا کہ گذشتہ سال اپریل میں سکھوں نے قومی سطح پر مہم چلائی تھی ۔