برطانیہ : برہنہ کندھوںکے لباس پرامتناع

لندن ۔ 28مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) کندھوں کو برہنہ رکھنے والے بالائی لباس پر برطانیہ کی اسکولی طالبات میں امتناع عائد کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے ایک تنازعہ پیدا ہوگیا ۔ طلبہ نے تعلیمی ادارہ پر الزام عائد کیا کہ وہ نوجوان لڑکیوں کے ذہنوں میں جنسی امتیاز یونیفارم کے اپنے قواعد کے ذریعہ پیدا کررہا ہے ۔ سائمن لینگٹن گرلز گرامر اسکول کینٹ کو طلبہ کی تنقید کا سامنا ہے جب کہ چھٹی جماعت کی طالبات کو جو برہنہ کندھوں والے بالائی لباس پہنے ہوئی تھیں اسکول میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ۔ سیکنڈری اسکول کی الجھن زدہ طالبات نے ایک درخواست پیش کی کہ اس قاعدے کو برخواست کردیا جائے ۔اس اپیل میں وضاحت کی گئی ہے کہ کتنی طلبہ لباس کے بارے میں اسکول کے فیصلہ سے ’’غیر متفق‘‘ ہیں اور محسوس کرتی ہیں کہ اس میں ترمیم کی جانی چاہیئے ۔ یہ قانون نوجوان لڑکیوں میں جنسی جذبات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جن میں سے بیشتر لڑکیاں کمسن ہیں ۔ یہ دلیل کہ کندھے کام کے مقام پر نظر نہیں آنے چاہیئے ۔ اسکول پر لاگو نہیں کیا جاسکتا ‘ ہماری نسل مستقبل کی افرادی طاقت ہے ۔یہ ہماری کام ہے کہ جابرانہ اور توہین انگیز معیاروں کو جو خواتین کے بارے میں ہیں ‘ تعمیل کرنے سے انکارکردیں ۔