برطانیہ اور امریکہ کو یمن کی جنگ میں شامل

سعودی عرب کو اسلحہ فراہم کرنے پر سرزنش
لندن ۔ 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) یمن میں باغیوں کے ساتھ تین سال کی جنگ کے بعد سعودی عرب اور اس کے فوجی حلیفوں کو بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے یمن پر حملہ کرنے والوں کو برطانیہ اور امریکہ کے ہتھیاروں کی سربراہی پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سعودی عرب زیرقیادت اتحاد کے ہاتھوں یمن کے شہریوں کو نقصان پہنچنے کے مستحکم ثبوت موجود ہیں لیکن اس کے باوجود امریکہ، برطانیہ اور دیگر ممالک بشمول فرانس، اسپین اور اٹلی اربوں ڈالر مالیتی ہتھیار سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو سربراہ کررہے ہیں۔ اس لئے یہ ممالک بالواسطہ طور پر یمنی شہریوں کے قتل کے ذمہ دار قرار پاتے ہیں۔