لندن، 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے ممبران پارلیمنٹ نے پیر کو دوسرے راؤنڈ میں بریکزٹ کے چاروں قراردادوں کو پارلیمنٹ میں مسترد کر دیا۔پارلیمنٹ کے اسپیکر جان بیرکو کی طرف سے لائے گئے تمام چار قراردادوں کو ممبران پارلیمنٹ نے مسترد کر دیا. برطانیہ کی حکومت کو یوروپی یونین (ای یو) سے باہر نکلنے پر 12 اپریل تک فیصلہ کرنا ہے ۔ وزیر اعظم تھریسا مئے کے چاروں قرارداد پارلیمنٹ میں ممبران پارلیمنٹ کی حمایت حاصل نہیں کر سکے اور اکثریت نہ ہونے کی وجہ سے ساقط ہوگئے۔بریکزٹ کے معاملہ پر عوام کے ووٹ ڈالنے کے فیصلہ پر ممبران پارلیمنٹ نے 292 میں سے 280 ووٹ کر کے اس قرارداد کی بھی مخالفت کی۔محترمہ تھریسا مئے نے مشورہ دیا تھا کہ وہ علامتی ووٹ کے عمل کے ساتھ تعمیری طور پر منسلک ہوں گی۔ لیکن وزیر اعظم مئے کی یوروپین یونین سے بات چیت کرنے کے منصوبہ کو پارلیمنٹ سے دو بار بھاری ووٹوں سے مسترد کر دیا گیا۔