لندن ۔27 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کی پارلیمنٹ کے باہر گزشتہ ہفتہ دہشت گرد حملے کے سلسلے میں پولیس نے آج بتایا کہ حملہ آور کی جہاد میں دلچسپی تھی لیکن اُس کے آئی ایس گروپ کا حصہ ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا ۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کے پولیس عہدیدار نے ایک بیان میں کہاکہ خالد مسعود نے جو حملہ کیا وہ اگرچہ آئی ایس نوعیت کی کارروائی ہے لیکن اس گروپ سے اُس کا تعلق نہیں تھا۔