لندن۔ 12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کے لیے بریگزٹ معاہدے پر کسی قسم کا واضح فیصلہ نہ کیے جانے سے اِس وقت برطانیہ جدید تاریخ کے بدترین بحران کی طرف بڑھ رہا ہے۔ برطانوی پاؤنڈ قیمت بہت زیادہ گر گئی۔ برطانوی چیمبر آف کامرس کے رہنما ڈاکٹر ایڈم مارشل نے برے حالات کا انتباہ کیا ہے۔ حالات کو قابو میں لانے کے لیے کوششوں کو دوگنا کر دینا چاہئے۔