برطانوی نامہ نگار کے خلاف بنگلہ دیش میں تحقیر عدالت کا مقدمہ

ڈھاکہ 18اپریل (سیاست ڈاٹ کام)بنگلہ دیش کے جنگی جرائم ٹریبونل نے آج ڈھاکہ میں مقیم برطانوی صحافی کے خلاف تحقیر عدالت کے مقدمہ کی کارروائی کا آغاز کردیا۔ مبینہ طور پر صحافی نے اپنی تحریروں میں عدالت پر تنقید کی تھی اور 1971کی جنگ آزادی میں دشمن کا ساتھ دینے والوں کو سزائے موت سنانے پر اعتراض کیا تھا بین الاقوامی جرائم ٹریبونل نے صحافی برگ مین پر تحقیر عدالت کے مقدمہ کی کارروائی کا آغاز کردیا۔