برطانوی فوج عراقی فوج کی تربیت کیلئے تیار

لندن ، 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ نے عراقی فوج کو تربیت دینے کیلئے تیاری شروع کر دی ہے تاکہ عراقی فوج اسلامی انتہا پسند تنظیم داعش کے خلاف کامیاب ہو سکے۔ برطانوی اخبار ٹائمز کے مطابق برطانوی فوجی حکام بغداد مں امریکی ہیڈکوارٹر پہنچنے کیلئے تیار ہیں، جہاں وہ امریکی فوجی حکام کے ساتھ عراقی فوج کی تربیت کا کام کریں گے۔