برطانوی شاہی جوڑا ولیم اور کیٹ کا دورۂ امریکہ

نیویارک ، 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی شہزادے ولیم اور ان کی اہلیہ ڈچز آف کیمرج کیٹ مڈلٹن امریکہ کے دورے پر نیویارک پہنچ گئے ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ سلامتی کے انتظامات کی وجہ سے اس دورے کی تفصیلات کو خفیہ رکھا گیا ہے۔ تاہم اس کے باوجود ہوٹل کے باہر مداحوں کی بڑی تعداد اُن کے استقبال کیلئے موجود تھی۔ امریکہ میں اپنے تین روزہ قیام کے دوران واشنگٹن میں شہزادہ ولیم صدر براک اوباما کے مہمان ہوں گے۔ اس کے علاوہ وہ سابق وزیر خارجہ ہلاری کلنٹن اور ان کی بیٹی سے بھی ملیں گے۔ مابعد شادی ان دونوں کا یہ امریکہ کا پہلا دورہ ہے۔