لندن ۔ 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے آج برطانوی اسکولس میں کسی پیشگی نوٹس کے بغیر دھاوے کرنے کی اجازت دے دی تاکہ انتہاء پسندی کے خطرات سے نمٹا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی حفاظت کرنا ان کی حکومت کے اولین فرائض میں سے ہے۔ اس اقدام کا پس منظر ملک کے اسکولس پر نظر رکھنے والے ادارہ کی رپورٹ ہے جس میں الزامات عائد کئے گئے کہ کٹر اسلامی انتہاء پسندوں نے نام نہاد آپریشن تروجن ہارس کے تحت برمنگھم کے بعد اسکولوں کا انتظام اپنے ہاتھوں میں لینے کا منصوبہ تیار کر رکھا ہے۔