بردوان (مغربی بنگال ) 9 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) پولیس نے آج بردوان ضلع میں ایک کان کے قریب غیر مستعملہ کینٹن میں ہوئے بم دھماکہ کے بعد یہاں سے چار بم برآمد کرلئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس دھماکہ میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ پولیس نے کہا کہ یہ غیر مستعملہ کینٹین سری پور کالری کے اندر ایک اسکول کے قریب واقع تھا جو آسنسول پولیس اسٹیشن کے حدود میں ہے ۔ پولیس عہدیداروں کا کہنا تھا کہ یہ دھماکہ آج صبح 10.30 بجے کے فوری بعد ہوا جب اسکول شروع ہوا تھا ۔ تاہم دھماکہ میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔ مقامی افراد نے پولیس کو دھماکہ کی اطلاع دی جس کے بعد یہاں سے چار بم دستیاب ہوگئے ۔ پولیس نے کہا کہ دھماکہ کس طرح ہوا تھا اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔