بردوان میں بم دھاکہ ،2 افراد زخمی

بردوان ۔ 2 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بردوان ضلع کے بورو گوایا گاؤں میں پیش آئے ایک بم دھماکہ میں 2 افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو درگا پور ہاسپٹل میں شریک کروادیا گیا ہے ۔ ترنمول کانگریس نے ان دونوں کو پارٹی کے حامی بتاتے ہوئے الزام عائد کیا ۔ بی جے پی کارکنوں نے ان پر یہ بم پھینکا ہے ۔ لیکن بی جے پی کا دعویٰ ہے کہ یہ 2 افراد کل بم بنانے کے دوران دھماکہ سے زخمی ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے بتایا کہ اس خصوص میں کسی نے بھی شکایت درج نہیں کروائی ۔۔

برسر عام خاتون کے ساتھ دست درازی کا واقعہ
کولکتہ ۔ 2 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : نیو ٹاون شمالی 24 پرگنہ میں ایک گروپ نے ایک خاتون کے ساتھ دست درازی کرتے ہوئے اس کے شوہر کی پٹائی کردی ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ جوڑا موٹر سیکل پر اپنے مکان جارہا تھا کہ اچانک ایک گروپ نے روک لیا اور خاتون کے ساتھ بدتمیزی کی اور جب اس کے شوہر نے مزاحمت کی تو اسے زد و کوب کیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ ایک حملہ آور کی بحیثیت سروجیت منسکر شناخت کر کے حراست میں لے لیا گیا ۔۔