بردوان دھماکہ : دہشت گردوں کی قبر کھود کر نمونے حاصل کئے گئے

بردوان (مغربی بنگال) ۔ 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے بردوان میں کھاگرا گڑھ کے مقام پر 2 اکٹوبر کو ہوئے بم دھماکہ میں ہلاک دو دہشت گردوں کی قبر کھود کر باقیات سے نمونے حاصل کئے۔ ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے عہدیداروں نے شکیل احمد اور سواپن مندل عرف سوون کی قبر کھود کر نمونے حاصل کئے۔