برج الخلیفہ کے اوپر تصویر کشی

لندن 22 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) خود کی تصاویر بنانے کے شوق کو مزید بلندی عطا کرتے ہوئے ایک امریکی فوٹو گرافر نے دوبئی کے برج الخلیفہ کے اوپر اپنی تصویر بنائی ہے ۔ برج الخلیفہ دنیا کی بلند ترین عمارت ہے۔ 47 سالہ گیرالڈ ڈونوان نے اس عمارت کی چھت پر خود اپنی بہترین تصاویر بنوائی ہیں ۔ دی ٹیلیگراف نے یہ بات بتائی ۔ متحدہ عرب امارات سے کام کرنے والے اس فوٹو گرافر نے اپنے دوبئی 360 پراجیکٹ کی تصاویر بھی بنوائی ہیں اور اس نے یہ عمار ت کی چھت سے دوبئی بہترین تصاویر کو پیش کیا ہے ۔