برازیل کے سابق صدر پر مقدمہ ، کرپشن کے الزامات

ریوڈی جنیرو ۔30 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) برازیل کے جج نے برازیل کے سابق صدر لوئیز لولا ڈی سلوا کے خلاف الزامات کو قبول کرلیا ۔ ان پر الزاما ہے کہ وہ رشوت ستانی کے سکی تحقیقات میں رکاوٹ پیدا کررہی ہیں۔ رشوت ستانی کے کیس میں برازیل کے سب سے معروف سیاسی لیڈر کی حیثیت سے وہ مقدمہ کا سامنا کررہے ہیں ۔ کل اس کیس میں جو فیصلہ سنایا گیا تھا اس کے مطابق سابق صدر لوئیز لولا ڈی سلوا  اور ان کے شریک جرم دیگر افراد نے اسکام کا ارتکاب کیا تھا اب یہ لوگ اپنے خلاف ہونے والی تحقیقات میں رکاوٹ پیدا کررہے ہیں ۔
سی آئی اے سربراہ شام کے مستقبل کے بارے میں پُر امید نہیں
واشنگٹن ۔30 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام)امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ جان برینن کا کہنا ہے کہ وہ شام کے بہتر مستقبل کے بارے میں پُر امید نہیں ہیں۔ روئٹرز کے مطابق برینن نے کہا کہ ان کے خیال میں شام مستقبل میں بھی اپنے پاؤں پر کھڑا ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کسی اعلیٰ امریکی عہدیدار نے عوامی سطح پر اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ پانچ سالہ خانہ جنگی کے بعد شام کا بطور ایک متحدہ ریاست برقرار رہنا مشکل ہے۔