برازیل میں سیلاب، 11 افراد ہلاک

ساؤپاؤلو۔ 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) برازیل کی جنوبی ریاست پارنا میں سیلاب نے 11 افراد کی جان لے لی اور سینکڑوں دیگر کو ورلڈ کپ کی میزبانی والے اس شہر میں اپنے گھروں کو چھوڑ جانے پر مجبور کردیا ہے۔ لگ بھگ 500 لوگوں کا کیورتیبا میں تخلیہ کیا گیا، جو اس ریاست کا دارالحکومت ہے جو ورلڈ کپ کے ڈیفنڈنگ چمپینس اسپین کیلئے بیس کیمپ کے طور پر بھی کام کررہا ہے، جو اتوار کو یہاں پہنچے ہیں۔ نائیجیریا اور ایران کیورتیبا کے 43,000 نشستی بائکساڈا ارینا میں 16 جون کو کھیلیں گے جس کے بعد اسپین۔ آسٹریلیا میچ 23 جون کو مقرر ہے۔ حکام نے گزشتہ ہفتے کے اواخر 9 اموات کی اطلاع دی تھی۔ زیادہ تر مہلوکین کا اس ریاست کے داخلی حصے سے تعلق ہے۔ نصف ملین افراد کے مکان متاثر ہیں۔

یوگانڈا کے وزیر خارجہ کا بحیثیت
صدر یو این جی اے انتخاب
اقوام متحدہ ، 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) یو این جنرل اسمبلی نے یوگانڈا کے وزیر خارجہ سام کاہمبا کوتیسا کو اپنے آنے والے 69 ویں سیشن کے صدر کی حیثیت سے منتخب کرلیا ہے، حالانکہ اس ملک کے عمومی طور پر مذمت کا نشانہ بننے والے انسداد ہم جنسیت قانون کے بارے میں مغربی اقوام اور انسانی حقوق کے جہدکاروں نے تشویش ظاہر کی ہے۔