ریوڈی جینیریو۔ 16؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ شمال مشرقی برازیل میں ایک جج نے 3 افراد کو ایک خاتون کو جان سے مارنے اور پھر اسکا گوشت کھانے کے جرم میں 20 سے 23 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ جارج کو 23 سال قید کی سزا سنائی گئی جبکہ ان کی اہلیہ ایزابیل کرسٹینا پائرس اور انکی نوکرانی برونا کرسٹینا کو 20، 20 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ان تینوں پر مبینہ طور پر مقتولہ کے گوشت سے پیسٹری بناکر پڑوسیوں کو بیچنے کا الزام بھی ہے۔