نئی دہلی ، 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) معاشی ترقی سے متعلق تازہ اندیشے پیدا کرتے ہوئے ہندوستان کی برآمدات ماہ اپریل میں تقریباً 14 فیصد سکڑ کر 22 بلین امریکی ڈالر ہوگئیں، جس کا سبب مسلسل پانچویں ماہ پٹرولیم، جواہرات اور زیورات کی برآمدات میں زیادہ گراوٹ بتایا جارہا ہے۔