بدنام زمانہ اخبار شارلی ہیبڈو مسائل سے دوچار

پیرس 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) فرانس کا گستاخانہ کارٹونس کیلئے بد نام ہفت روزہ شارلی ہیبڈو نئے مسائل سے دوچار ہوگیا ہے ۔اس اخبار سے وابستہ سرکردہ کارٹونسٹ نے علحدگی اختیار کرلی کیونکہ حال ہی میں اس کے ساتھیوں کو دہشت گردوں کی جانب سے ہلاک کئے جانے کے بعد وہ جذباتی دباو کا شکار ہے ۔اس کے علاوہ دنیا بھر سے موصول ہونے والے عطیہ کے استعمال پر بھی اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔ کارٹونسٹ اینالڈ لوزئیر نے 7 جنوری کے حملہ کے بعد جس میں 12 افراد ہلاک ہوئے تھے‘ نیوز پیپر کا پہلا سرورق تیار کیا تھا اس نے ایک انٹرویو میںکہا کہ ہر شمارہ ’’اذیت ‘‘ بن چکا ہے کیونکہ اب اس کے ساتھی موجود نہیں ۔ وہ ستمبر میں علحدگی اختیار کرے گا ۔ شارلی ہیبڈو ایک ملعون اخبار ہے جو ہمیشہ گستاخانہ کارٹونس شائع کرتا رہا ہے ۔ اس دوران ایڈیٹوریل اسٹاف اور انتظامیہ کے مابین جنوری سے اب تک وصول ہونے والے 4.3 ملین یورو عطیہ پر اختلافات پیدا ہوئے ہیں ۔ ایڈیٹر و پبلشر نے کہا کہ خصوصی کمیشن عطیہ کے استعمال کے بارے میں فیصلہ کرے گا ۔