بنکاک ۔ 25 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم تھائی لینڈ جنرل پریوت چانوچا نے آج بنکاک کے گورنر سکھوبھند پری تبرا کے خلاف بدعنوانی کے ایک معاملہ کی تحقیقات کے آغاز کے بعد انہیں عہدہ سے معطل کردیا۔ حکومت کی جانب سے تمام سرکاری ایجنسیوں کو ہدایت کی گئی ہیکہ وہ 63 سالہ گورنر کے خلاف بدعنوانیوں کے تمام معاملات کی تحقیقات کریں۔ اگر تحقیقات کے بعد گورنر موصوف بے قصور پائے گئے اورانہیں کلین چٹ مل گئی تو انہیں عہدہ پر بحال کردیا جائے گا۔ یاد رہیکہ ان کے خلاف بدعنوانیوں اور اپنے دفتر میں ناروا سلوک کئے جانے کی متعدد شکایتیں موصول ہوئی تھیں۔