نئی دہلی، 7 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی بحریہ نے انڈمان اور نکوبار کے ھیولاک جزیرے میں بھاری بارش کے بعد وہاں پھنسے ہوئے 800 سے زائد سیاحوں کو محفوظ نکال لیا ہے ۔ شہری انتظامیہ کی جانب سے مدد کا مطالبہ کرنے کے بعد بحریہ نے اپنے جہاز کو ریلیف مہم کے لئے بھیجا جس کے تحت آٹھ سو افراد کو بچایا گیا۔