نئی دہلی ۔ 28 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آج ویمنس نیوی آفیسرس کی مستقل تعیناتی کیلئے دہلی ہائیکورٹ کے احکامات کی تائید کی ہے اور بتایا کہ وہ اس بات کو یقینیبنائیں گے کہ سپریم کورٹ میں کوئی بھی مذکورہ احکامات کو چیلنج نہ کرے۔ انہوں نے یہ تیقن سی پی ایم پولیٹ بیورو برندا کرت کی زیر قیادت ویمنس آفیسرس کو ایک وفد سے ملاقات کے دوران دیا جبکہ حلیف پا رٹی نے اس خصوص میں وزیر دفاع کے موقف کی ستائش کی۔ وزیر دفاع نے مذکورہ وفد کو یہ واضح تیقن دیا۔ بحریہ میں ویمنس آفیسرس کی منستقل تعیناتی کیلئے ہائیکورٹ فیصلہ کی مکمل تائید کی جائے گی اور یہ مناسب اقدام بھی کیا جائے گا کہ عدالتی فیصلہ کے خلاف کوئی اپیل دائر کنے کی کوشش نہ کرے جس کا خیرمقدم کرتے ہوئے سی پی ایم لیڈر نے کہا کہ اس وعدہ پر عمل کیا گیا تو بحریہ میں متعین خواتین کی دیرینہ شکایت کا ازالہ ہوجائے گا ۔