بحریہ عہدیدار کو کے سی آر کی مبارکباد

حیدرآباد 18 ستمبر ( پی ٹی آئی ) کارگذار چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے بحریہ کے عہدیدار ایشوریہ بوڈاپاٹی کو تینزنگ نارگے نیشنل اڈوینچر ایوارڈ 2017 کیلئے منتخب کئے جانے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ یہ ریاست کیلئے فخر کی بات ہے کہ ایشوریہ نے بہترین خدمات انمام دیں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی ایسے کارنامے انجام دینگی ۔