بحرین میں برطانیہ کا نیا مستقل فوجی اڈہ

لندن، 6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ مشرق وسطیٰ کی سلامتی کو درپیش خطرات کے پیش نظر خطے میں مستقل فوجی اڈہ بنائے گا۔ برطانوی فوجی اڈے کیلئے بحرین کا انتخاب کیا گیا ہے، جو برطانیہ کو فوجی اڈے کیلئے جگہ فراہم کرے گا۔ اس سلسلے میں بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد نے کہا کہ فریقین کے درمیان ایک مرتبہ پھر علاقے کی سلامتی کیلئے دوطرفہ عزم کا اعادہ کیا گیا ہے تاکہ درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔ بحرین قبل ازیں امریکی قیادت میں داعش کے خلاف حالیہ مہینوں میں قائم کئے گئے عالمی اتحاد کا بھی رکن ہے۔ یہ عالمی اتحاد شام اور عراق میں داعش کو نشانہ بنا رہا ہے۔