بجٹ سیشن کی تیاریوں کا جائزہ

حیدرآباد۔یکم نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر مدھو سدن چاری نے ریاستی مقننہ کے مجوزہ بجٹ سیشن کے آغاز سے قبل انتظامات کا جائزہ لیا۔ کمیٹی کے اجلاس میں انہوں نے بالخصوص سکیوریٹی کو موثر بنانے کے لئے پولیس عہدیداروں کو ہدایت کی۔ اجلاس میں وزیر امور مقننہ ہریش رائو اور دوسروں نے شرکت کی۔