بجٹ سیشن میں 29 نومبر تک توسیع

حیدرآباد /21 نومبر (این ایس ایس) تلنگانہ ریاستی مقننہ کی بزنس اڈوائزری کمیٹی نے 22 نومبر کو ختم ہونے والے بجٹ سیشن میں 29 نومبر تک توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ تلگودیشم کے سوا تمام دیگر جماعتوں نے اس اجلاس میں شرکت کی۔ کمیٹی کے فیصلہ کے مطابق اسمبلی میں دن کے وقت قرارداد تناسب پر بحث ہوگی اور کونسل اس موضوع پر شام کے وقت بحث کرے گی۔ اسمبلی کا اجلاس 24 تا 28 نومبر دن بھر جاری رہے گا اور آخری دن 29 نومبر کو ایوان کا اجلاس آدھے دن کے لئے منعقد ہوگا۔