نئی دہلی ۔ یکم ؍ فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے کہنہ مشق قائد ایل کے اڈوانی آج مرکزی بجٹ کیلئے مرکزی حکومت کی دل کھول کر ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہندوستان اور ان کی پارٹی کیلئے قابل فخر بجٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبل ازیں کوئی بھی بجٹ اتنے اعلیٰ مقاصد کے ساتھ ملک کے تمام شعبوںکی ترقی کیلئے پیش نہیں کیا گیا تھا۔