بجرنگ دل اور پولیس نے چرچ میں شادی روک دی

ستنا ( ایم پی ) ، 28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پولیس اور بجرنگ دل کارکنان نے یہاں ایک چرچ پہنچ کر ایک نابالغ ہندو لڑکی اور ایک لڑکے کی شادی روک دی۔ یہ لڑکا بتایا جاتا ہے کہ چار سال قبل تبدیلی مذہب کے ذریعے عیسائی بنا تھا۔ پولیس نے آج کہا کہ یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جس پر دس اشخاص گرفتار کئے گئے۔ کولگاون پولیس اسٹیشن میں بجرنگ دل کی شکایت پر بجرنگ دل کارکنوں کے ہمراہ پولیس ٹیم ’چرچ آف گاڈ‘ میں داخل ہوئے اور تقریب شادی روک دی، جسے ایک پیسٹر انجام دے رہے تھے۔ پولیس کے مطابق لڑکی 18 سال سے 10 یوم کم پائی گئی۔