حیدرآباد۔ 28 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ خواتین کے پھولوں کا تہوار ’’بتکماں‘‘ کو گینز بُک آف ورلڈ ریکارڈس میں شامل کرنے کی کوششوں پر آج بارش نے پانی پھیر دیا۔ لال بہادر اسٹیڈیم پر یہ پروگرام منعقد کیا گیا تھا جس میں 3,000 خواتین نے شرکت کی۔ صبح 10 بجے پروگرام کا آغاز ہوا لیکن بارش کے سبب اسے جاری نہیں رکھا جاسکا۔ سیکریٹری محکمہ سیاحت بی وینکٹیشم نے کہا کہ بارش کی وجہ سے اس پروگرام کو گینز بُک میں شامل نہیں کیا جاسکا۔