بتکماں تہوار کیلئے 15 کروڑ کی اجرائی

حیدرآباد ۔ 24 ستمبر (این ایس ایس) ریاستی حکومت نے بتکماں تہوار کیلئے آج 15 کروڑ کی اجرائی عمل میں لائی۔ چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھر راؤ کی ہدایت پر محکمہ مال کی جانب سے رقم اجرائی کے احکامات صادر کئے گئے۔ ریاست کے 10 اضلاع کے ہر منڈل، دیہات اور ضلع ہیڈکوارٹر پر بتکماں تہوار کا انعقاد عمل میں آئے گا۔