باہمی ٹیکس معاہدہ پر نظر ثانی سے ماریشیس کا عدم اتفاق

نئی دہلی ۔ 9 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : حکومت نے آج کہا ہے کہ ماریشیس نے باہمی ٹیکس معاہدہ پر نظر ثانی کے لیے بعض تجاویز سے ہنوز اتفاق نہیں کیا ہے جو کہ عرصہ دراز سے معرض التواء ہے ۔ وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ہندوستان نے DTAC پر نظر ثانی کے لیے بعض تجاویز پیش کی ہیں لیکن ماریشیس نے اب تک اتفاق نہیں ہے ۔۔