والوں کا کانگریس کی جانب سے خیرمقدم
نئی دہلی ۔ 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے کہا کہ وہ تمام پارٹیوں کا جو اپنے نظریاتی اختلافات فراموش کرکے متحدہ محاذ کے قیام کیلئے جو بی جے پی مخالف ہوگا، مشترکہ جدوجہد کیلئے تیار ہیں۔ کانگریس کے شعبہ مواصلات کے انچارج رندیپ سرجے والا نے کہا کہ کانگریس سب سے بڑی پارٹی ہے اور ان تمام پارٹیوں کا خیرمقدم کرے گی جو اس کے ساتھ تعاون کرنا چاہیں گے۔ ان کا تبصرہ چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی کی کانگریس قائد سونیا گاندھی سے ملاقات اور ایک متحدہ اپوزیشن محاذ کے قیام کیلئے تاکہ بی جے پی کو شکست دی جاسکے۔ بات چیت کے ایک دن بعد منظرعام پر آیا ہے۔ کانگریس کے بموجب موجودہ جنگ ملک کے دستور، جمہوریت کو بچانے کیلئے ہے۔ ملک کی معیشت اور سماجی ہم آہنگی کو بچانے ہی تمام پارٹیوں کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ اس کیلئے وہ اپنے اختلافات ملک کی خاطر فراموش کرسکتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرسکتے ہیں۔ سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی کی حیثیت سے کانگریس ایسی تمام پارٹیوں کا خیرمقدم کرے گی جو اس سے اور اس کے قائدین راہول گاندھی اور سونیا گاندھی سے ہاتھ ملانے کیلئے تیار ہوں۔ ہمارے لئے ملک پارٹی سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ راہول گاندھی بھی اس نظریہ سے متفق ہیں۔ سرجے والا نے کہا کہ ممتابنرجی کا نظریہ کانگریس کو متحدہ محاذ میں شامل کرنا ان کے اس دور کی یادگار ہے جبکہ وہ یوتھ کانگریس میں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ممتابنرجی کا احترام کرتے ہیں۔ دیگر تمام اپوزیشن قائدین کا بھی اتنا ہی احترام کرتے ہیں اور ان کا خیرمقدم کریں گے۔