بامقصد فلموں کی تیاری پر حکومت کا فلمسازوں کے ساتھ ہر ممکنہ تعاون

مسٹر رمنا چاری آئی اے ایس کا فلم ’’ ملی رادوئی لائف ‘‘ کی تقریب سے خطاب
حیدرآباد ۔ 20 ۔ نومبر : ( ایم اے سلام ) : فلمساز حکومت تلنگانہ سے ریاست سماج سدھار اور با مقصد موضوعات پر بنائی جانے والی فلموں کے لیے ہر ممکنہ تعاون حاصل کرسکتے ہیں ۔ یہ بات آج یہاں پروڈیوسر ڈائرکٹر بیلم کنڈہ رگھو کی فلم ’’ ملی رادوئی لائف ‘‘ ( زندگی نہ ملے گی دوبارہ ) کی کامیاب نمائش کے سلسلہ میں فلم چیمبر جوبلی ہلز میں فلم کی اسکریننگ کے بعد منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران مسٹر رمنا چاری آئی اے ایس کلچرل اڈوائزر حکومت تلنگانہ نے بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ اس فلم کی کامیابی کی اہم وجہ اس میں کسانوں کے لیے ایک پیغام ہے کہ وہ وقت اور حالات کا مقابلہ کریں زندگی سے مایوس نہ ہو خود کشی کسی بھی پریشانی یا مسئلہ کا حل نہیں ہے ۔ انہیں جذبات سے نہیں سوجھ بوجھ سے حل کرنا ہے ۔ ایکٹو اینگل کریشن بیانر پر بنائی گئی اس فلم میں سرکاری عہدیداروں وزراء کو بھی عوامی مسائل کی یکسوئی میں تساہل نہ برتنے کی تلقین کی گئی ہے ۔ فلم کی کہانی اور اسکرین پلے بیلم کنڈہ رگھو نے ہی لکھا ہے لیکن کلائمکس میں کسان کو موت ہی دی گئی ہے ۔ اس کی جگہ اگر کسان کو خود کش حملہ میں محفوظ بتایا جاتا تو فلم کی ہیپی انڈنگ ہوسکتی تھی فلم میں الطاف حسین اور کرشنا وینی نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں ۔ فلم کو سری گوہا نے ایڈٹ کیا ہے ۔ فوٹو گرافی راجیش مینوکا ہے موسیقی وجئے کرکلا کی اور گیت لکشمن گنگا نے لکھے ہیں فلم کی حیدرآباد کے سمینا گھروں میں نمائش جاری ہے جسے عوام کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جارہا ہے ۔ اسے ڈائرکٹر بیلم کنڈہ رگھو کی کامیاب کوشش کہا جاسکتا ہے ۔۔